مریم نوازسیاست کے لئے میچورنہیں ،عمران خان وزارت عظمیٰ کے لئے بہترین شخصیت ہیں: پرویز مشرف 

مریم نوازسیاست کے لئے میچورنہیں ،عمران خان وزارت عظمیٰ کے لئے بہترین شخصیت ...
مریم نوازسیاست کے لئے میچورنہیں ،عمران خان وزارت عظمیٰ کے لئے بہترین شخصیت ہیں: پرویز مشرف 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مریم نوازسیاست کے لئے میچورنہیں جبکہ عمران خان وزارت عظمیٰ کے لئے بہترین شخصیت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی میڈیا کو دیے گئے انٹر ویو میں پرویز مشرف کا کہناتھا کہ نوازشریف نے اسمبلی اورسپریم کورٹ میں جھوٹ بولا لیکن اب وہ دوبارہ وزیر اعظم بنناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر،آرمی چیف رہاکیااب اسمبلی میں جاکربیٹھوں گا؟ جبکہ پی ٹی آئی اور(ن)لیگ سے ٹکٹ نہ ملنے والے رابطے میں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سنتے کم اوربولتے زیادہ ہیں اور وہ وزارت عظمیٰ کے لئے بہترین شخصیت ہیں۔

مزید : قومی