بیگم کلثوم نواز کے حلقے میں کروڑوں روپے لاگت سے بننے والی سڑک افتتاح کے 25 روز بعد ہی ٹوٹ گئی،سڑکوں کی ناقص تعمیر کا ذمہ دار کون ؟
حال ہی میں ایک بڑے قومی اخبار نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کی تھی جس کا متن کچھ اس طرح تھا ’’ پنجاب کے 11اضلاع میں سڑکوں کی ناقص تعمیر و مرمت کا انکشاف ہو اہے ، جس کے باعث محکمہ مواصلات میں ایک ارب 44کروڑ کا مبینہ فراڈ اور بے ضابطگیاں سامنے آگئیں،حکومتی عہدیدار اور ملوث انتظامیہ من پسند ٹھیکیداروں کو بچانے میں لگ گئی، ممبران اسمبلی کے من پسند ٹھیکیداروں کو مہنگے داموں ٹھیکے دئیے گئے ، کام مکمل نہ ہونے کے باوجود مکمل ادائیگیاں کی گئیں، جو کام ایک برس قبل شروع کیا ان ترقیاتی سکیموں کے لئے رواں برس پھر فنڈز جاری کر دئیے گئے ،لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، اوکاڑہ، ڈی جی خان، سرگودھا، میانوالی، سیالکوٹ اور گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کا مہنگا ٹھیکہ دیا گیا،من پسند ٹھیکیداروں کو میرٹ کے برعکس مہنگے داموں ٹھیکے دئیے گئے،سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے ٹھیکے دلوانے میں متعلقہ ارکان قومی اسمبلی بھی ملوث رہے جبکہ متعلقہ افسران بھی حکومتی ارکان اسمبلی کے احکامات پر عملدآمد کرتے رہے‘‘۔اس خبر کی اشاعت کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے اسکی تردید یا وضاحت پر مبنی کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی تاہم اب اس خبر کی صداقت کے اثرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں کیونکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ کے حلقے میں کروڑوں روپے لاگت سے بننے والی سڑک افتتاح کے 25 روز بعد ہی ٹوٹ گئی ،جس پر ’’ڈیلی پاکستان ‘‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن آپ بھی دیکھئے۔۔۔
۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔