گلگت ، دکان میں سلنڈر دھماکا، شدید آگ بھڑک اٹھی 

گلگت ، دکان میں سلنڈر دھماکا، شدید آگ بھڑک اٹھی 
گلگت ، دکان میں سلنڈر دھماکا، شدید آگ بھڑک اٹھی 

  

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت میں سلنڈر دھماکے کے باعث آگ لگ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق گلگت کے علاقے پی آئی اے لنک روڈ پر واقع ایک دکان میں اچانک زودار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا اور شدید آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور 10 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ واقع کی اطلا ع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔تاہم ابتدائی اطلاعات میں کسی قسم کے جا نی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی /گلگت بلتستان /گلگت