آئی ایم ایف نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو عالمی تجارت کے لئے خطرہ قرار دے دیا 

آئی ایم ایف نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو عالمی تجارت کے لئے خطرہ قرار دے دیا 
آئی ایم ایف نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو عالمی تجارت کے لئے خطرہ قرار دے دیا 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ کرسٹین لگارڈ نے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسوں کو عالمی تجارت کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے درآمدات پر اضافی ٹیکس عالمی تجارت ہی نہیں بلکہ امریکی معیشت کیلئے بھی نقصان دہ ہیں جبکہ دیگر ممالک کی جانب سے جواب کارروائی عالمی مشعیت کو بڑا نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پیداوار کا تحفظ درحقیقت نیشنل سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے جسے عالمی سپلائی سے خطرات لاحق ہیں۔اس سے قبل بھی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں نئی اقتصادی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں، یہ اقدام دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ کیلئے بھی نقصان دہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے اسٹیل اور ایلومیمنم درآمدات پر زائد ٹیکس لگائے تھے، یورپی یونین، آئی ایم ایف اور ورلڈ ٹریڈآرگنائزیشن کی جانب سے اس اقدام کی شدید مخالفت کی گئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں اس ٹیرف کے نفاذ کے بارے میں اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں کچھ ممالک کو مذکرات کے بعد اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی