ٹیکسی ڈرائیور کی معروف ماڈل کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش اور پھر۔۔۔

ٹیکسی ڈرائیور کی معروف ماڈل کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش اور پھر۔۔۔
ٹیکسی ڈرائیور کی معروف ماڈل کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش اور پھر۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ماسکو(نیوز ڈیسک) آن لائن ٹیکسی سروس سے استفادہ کرنے والی عام خواتین ہوں یا کوئی مشہور سلیبرٹی، ہر کسی کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اکیلے ہونے کی صورت میں ان کے لئے خطرہ ہی خطرہ ہے۔ روس کی مشہور ماڈل اولگا زکووا کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کو ہی دیکھ لیجئے۔ ویب سائٹ بیوٹی پیجینٹس کے مطابق اولگا پر دارلحکومت میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے جنسی حملہ کر دیا جس سے بچنے کی کوشش میں وہ زخمی بھی ہو گئیں۔

اولگا نے بتایا کہ وہ تاگاناسکی کے علاقے میں ایک کلب سے رات کے وقت واپس آرہی تھی جب ان کے ساتھ یہ واقع پیش آیا۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ”ڈرائیور نے ویران سڑک پر ٹیکسی ایک جانب روک لی اور پہلے مجھے بازو سے پکڑا اور پھر میرے عصمت دری کی کوشش کرنے لگا۔ میں نے خوفزدہ ہونے کی بجائے لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس پر متعدد وار کیے۔ وہ بھی مجھے مار رہا تھا اور میری ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ جب میں نے چیخ چیخ کر پولیس کو پکارنا شروع کر دیا اورموبائل فون پر کال کی کوشش کی تو اس نے میرا موبائل فون چھینا اور ٹیکسی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔“

ٹیکسی ڈرائیور کے فرار ہوجانے کے کچھ دیر بعد ایک راہ گیر نے اولگا کی مدد کی اور اسے ہسپتال پہنچایا۔ انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی