اس جوڑے نے اپنی منگنی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تو پوری دنیا میں مذاق بن گیا، اس تصویر میں ایسا کیا ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی شدید پریشان ہوجائیں گے

اس جوڑے نے اپنی منگنی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تو پوری دنیا میں مذاق بن ...
اس جوڑے نے اپنی منگنی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تو پوری دنیا میں مذاق بن گیا، اس تصویر میں ایسا کیا ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی شدید پریشان ہوجائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برمنگھم(نیوز ڈیسک) دنیا کو تو بات کرنے کے لئے بہانہ چاہئیے۔ آپ چاہے اپنی زندگی سے جتنے بھی مطمئن ہوں لیکن لوگ آپ کی زندگی میں ضرور کوئی نا کوئی نقص ڈھونڈ نکالیںگے۔ اور پھر کچھ تو ایسے بے شرم بھی ہوتے ہیں کہ دوسروں کی ذاتی زندگی پر ان کے سامنے گھٹیا تبصروں سے باز نہیں آتے۔ یوٹیوب چینل ’جسٹ ایٹ لائف‘ سے شہرت پانے والی جین فینو میٹ نے حال ہی میں اپنے ہزاروں پرستاروں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سنائی تو ان کے ساتھ بھی لوگوں نے کچھ ایسی ہی بیہودگی کا مظاہرہ شروع کر دیا کہ جس پر وہ بے حد حیران بھی ہوئیں اور افسردہ بھی۔

جین نے منگنی کے بعد اپنی تصاویر پوسٹ کیں تو ساتھ اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی، لیکن ان کی انگوٹھی پر جو تبصرے کئے گئے وہ ان کی توقع ہرگز نہیں کررہی تھیں۔ جین کا کہنا ہے کہ انہیں بہت سے لوگوں نے منگنی کی مبارکباد دی لیکن اس سے کہیں بڑی تعداد ان کی انگوٹھی کا مذاق اُڑارہی تھی۔ ان کی انگوٹھی کو بہت ہی چھوٹی اور عجیب و غریب قرار دے کر اس کا مذاق اُڑایا جارہا تھا۔

ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا ”ایسے لگتا ہے کہ جین کا منگیتر شاپنگ سٹور میں گیا اور ان سے کہا کہ مجھے دنیا کی سب سے چھوٹی انگوٹھی دے دیں۔“ ایک اور نے لکھا ”میں سمجھتا ہوں کہ سادگی اچھی بات ہے لیکن مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ کوئی شخص اپنی منگیتر کیلئے اتنی چھوٹی انگوٹھی کیوں خریدے گا۔ ایک نے مذاق اُڑاتے ہوئے سوال کیا ”انگوٹھی ہے کہاں؟“جبکہ ایک اور صاحب نے جین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ”اچھا تو اب ہمیں یہ ظاہر کرنا ہوگا کہ آپ کی انگوٹھی خوردبینی حد تک چھوٹی نہیں ہے۔“

جین نے ان کا مذاق اُڑانے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”میں ان احمق لوگوں کی وجہ سے اپنی منگنی کی خوشیوں کو ماند نہیں پڑنے دوں گی۔ انہیں معلوم نہیں ہے کہ یہ بالکل ویسی ہی انگوٹھی ہے جیسی مجھے چاہیے تھے۔ یہ سونے کی انگوٹھی ہے جس میں چھوٹا موتی جڑا ہوا ہے ۔ میں عام طور پر زیورات پہننا پسند نہیں کرتی لیکن جب پہنتی ہوں تو اسی طرح کے پہنتی ہوں۔ احمق لوگ جو مرضی کہتے رہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس