پاک افغان بارڈرپرپاکستانی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی فائرنگ، 3جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک : آئی ایس پی آر 

پاک افغان بارڈرپرپاکستانی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی فائرنگ، 3جوان شہید، ...
پاک افغان بارڈرپرپاکستانی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی فائرنگ، 3جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک : آئی ایس پی آر 

  

راولپنڈ ی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک افغان بارڈرپرپاکستانی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک افغان بارڈرپرپاکستانی چیک پوسٹ پردہشتگروں نے حملہ کردیا ، دہشت گردپوسٹ پرقبضہ کرناچاہتے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کی پاکستانی پوسٹ پرقبضے کی کوشش ناکام بنادی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3جوان شہید ہو گئے ، شہیدہونیوالوں میں ایک حوالداراور2سپاہی شامل ہیں جبکہ پاکستانی فورسزکی بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلا کر دیاہے۔ واضح رہے کہ حملہ شمالی وزیرستان کی ایجنسی شوال کے علاقے میں کیاگیاہے۔شہداء میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حوالدار افتخار، چترال سے تعلق رکھنے والے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں