شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی ، 9ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد 

شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی ، 9ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد 
شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی ، 9ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چھاپہ مارکارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ وہ شہر میں ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتارملزموں میں سٹریٹ کرائم اورگینگ وارکے کارند ے شا مل ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی