بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا

بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا
بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد  سارنگزئی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے ناگزیر وجوہات کی بناء پر اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا جو وزیراعلی بلوچستان علاؤ الدین مری کوتحریری طورپر بھیجوادیا ہے۔اس سلسلے میں جب نجی خبر رساں ادارے ’’این این آئی‘‘ نے صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد سے رابطہ قائم کیا اور استعفیٰ دینے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے تصدیق کی کہ میں نے اپنی وزارت کا استعفیٰ وزیراعلی بلوچستان کو بھیجوادیا ہے تاہم انہوں نے اس سلسلے میں مزیدبات کرنے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ حافظ خلیل احمد سارنگزئی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے اور وہ کالم نگار کے طور پر بھی اپنی پہچان رکھتے ہیں ۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ