عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں:آرمی چیف

عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں:آرمی ...
عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں:آرمی چیف

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کی گھڑی اور پرامن ماحول شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فو ج اورچیئرمین چیفس آف جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے قوم کو عید کے موقع پر مبارباد پیش کی گئی ہے ۔ سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد کے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قوم کی عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں اور عید کے موقع پر فوجی جوان اپنے گھروں سے دور اورملکی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ میں یہ خوشیاں یقینی بنانے والے شہداءاور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں پاکستان پر ہمیشہ رہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی