”ریحام خان کو شرم کرنی چاہئے کیونکہ۔۔۔“ کیا مسلم لیگ (ن) ریحام خان کو استعمال کر رہی ہے اور انہیں شرم کیوں کرنی چاہئے، کتاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر پرویز مشرف کے جواب نے سب کو حیران کر دیا

”ریحام خان کو شرم کرنی چاہئے کیونکہ۔۔۔“ کیا مسلم لیگ (ن) ریحام خان کو ...
”ریحام خان کو شرم کرنی چاہئے کیونکہ۔۔۔“ کیا مسلم لیگ (ن) ریحام خان کو استعمال کر رہی ہے اور انہیں شرم کیوں کرنی چاہئے، کتاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر پرویز مشرف کے جواب نے سب کو حیران کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہاہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مسودے میں جو کچھ لکھاہے اس پر انہیں شرم آنی چاہیے ۔

خلیج ٹائمز کو خصوصی انٹرویو کے دوران خاتون صحافی نے پرویز مشرف سے ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مسودے کے حوالے سے سوال کیا جس پر سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کو ن لیگ استعمال کر رہی ہے ، میں نے واٹس ایپ پیغامات پر مسودے سے م تعلق کچھ پیغامات پڑھے ہیں او ران میں جو کچھ لکھا گیاہے اس پر ریحام خان کو شرم آنی چاہیے کہ آپ کو ایسی چیزیں نہیں لکھنی چاہیے تھیں جبکہ خصوصی طور پر کسی خاتون کو ایسا کچھ نہیں لکھنا چاہیے ۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے ریحام خان کی کتاب کا مبینہ مسودہ پڑھنے کا ٹویٹر پر دعویٰ کیا گیا جس کے بعد ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان لفاظی جنگ چھڑ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے میڈیا پر پھیل گئی ۔مبینہ مسودے کے مطابق ریحام خان نے عمران خان اور ان کے قریبی دوستوں پر انتہائی سنگین الزامات کی بارش کی ہے جس پر عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری انہیں قانونی نوٹس بھی بھجوا چکے ہیں ۔

مزید : قومی