”امریکی صدر ٹرمپ نے یہ پہلی گولی چلا کر جنگ چھیڑ دی ہے “ چین پہلی مرتبہ کھل کر میدان میں آ گیا ، امریکہ کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ سن کر ٹرمپ کے ہوش اڑ جائیں گے

”امریکی صدر ٹرمپ نے یہ پہلی گولی چلا کر جنگ چھیڑ دی ہے “ چین پہلی مرتبہ کھل ...
”امریکی صدر ٹرمپ نے یہ پہلی گولی چلا کر جنگ چھیڑ دی ہے “ چین پہلی مرتبہ کھل کر میدان میں آ گیا ، امریکہ کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ سن کر ٹرمپ کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ کی درآمدی اشیاءپر ٹیکس عائد کر کے تجارتی جنگ چھیڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس نے چین سے 50 ارب ڈالر کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کر کے پہلی گولی چلائی ہے۔چین کی وزارت تجارت کے مطابق امریکا نے پہلے سے اپنا ذہن تبدیل کر رکھا تھا اور اب انہوں نے تجارتی جنگ شروع کر دی ہے۔
چین کی حکومت کا کہنا ہے امریکی ٹیکسز کے جواب میں واشنگٹن کی تقریباً 1100 اشیاءپر ٹیکس عائد کیا جائے گا جس میں چین کی ایرو اسپیس، روبوٹکس، مینو فیکچرنگ اور آٹو انڈسٹری شامل ہوں گی۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین تجارتی جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے قومی مفاد، گلوبلائزیشن اور دنیا کے تجارتی نظام کے لیے چین اس قسم کے اقدامات کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔چین کا کہنا ہے کہ ہم جلد ہی امریکی درآمدی اشیاءپر ٹیکس نافذ کریں گے جس کی شدت امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیکسوں کے برابر ہو گی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ چین نے جوابی اقدام کیا تو مزید ٹیکس نافذ کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -