مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد بھارتی فوج کی بربریت جاری ،مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد بھارتی فوج کی بربریت جاری ،مزید ایک نوجوان کو شہید ...
مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد بھارتی فوج کی بربریت جاری ،مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا

  

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگرد فوج نے بربریت کا عمل جاری رکھتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان شہید جبکہ ایک لڑکی کو زخمی کردیا ۔نوجوان کی شہادت کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے ۔

جیونیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض دہشتگردی بھارتی فوج کی جانب سے محاصرے اورگھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بربریت کامظاہرہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری لڑکی بھی شدید زخمی ہوئی ۔ بے گنا کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد پلوامامیں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر کٹھ پتلی انتظامیہ نے سخت پابندیاں نافذ کردیں۔

مزید : قومی