یورپی یونین نے پاکستان میں عام انتخابات کیلئے 9رکنی مبصر ٹیم کااعلان کردیا

یورپی یونین نے پاکستان میں عام انتخابات کیلئے 9رکنی مبصر ٹیم کااعلان کردیا
یورپی یونین نے پاکستان میں عام انتخابات کیلئے 9رکنی مبصر ٹیم کااعلان کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی یونین نے پاکستان میں 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات کے مشاہدے کیلئے رکن پارلیمنٹ مائیکل گیلر کی سربراہی میں 9رکنی مبصر ٹیم کی تعیناتی کا اعلان کردیا ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق پورپی یونین کی جانب سے جاری اعلامیہ میں خارجہ امور کے سربراہ موگینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین 25جولائی کو پاکستان میں انتخابی مبصر تعینات کرے گی اور اس مقصد کے لئے 9ماہرین پر مشتمل مبصر ٹیم 22جولائی کوپاکستان پہنچے گی ۔ موگینی کے مطابق یورپی یونین پاکستان میں منصفانہ انتخابات اور مضبوط جمہوریت کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس مقصد کے لئے رکن یورپی پارلیمنٹ مائیکل گیلر کو چیف مبصر تعینات کردیا گیا ہے ۔

مزید : قومی