سلمان خان کے قتل کی سازش ، والد انتہائی تشویش کا شکار ، بیٹے کی حفاظت کے لئے اعلیٰ ٹیم پر مشتمل سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے 

سلمان خان کے قتل کی سازش ، والد انتہائی تشویش کا شکار ، بیٹے کی حفاظت کے لئے ...
سلمان خان کے قتل کی سازش ، والد انتہائی تشویش کا شکار ، بیٹے کی حفاظت کے لئے اعلیٰ ٹیم پر مشتمل سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے دبنگ خان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں اور منصوبہ بندی پر اْن کے والد مشہور سکرپٹ رائٹر سلیم خان تشویش کا شکار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اْن کے والد سلیم خان کا کہنا تھا کہ ملزم سمپت نہرا کی گرفتاری کے بعد سلمان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ کسی بھی نہ خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی اعلیٰ ٹیم پر مشتمل سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔سلیم خان نے مزید کہا کہ خطرہ پوری فیملی کے لئے نہیں بلکہ سلمان کے لئے ہے جس کی ہمیں بہت فکر ہے اور اس تشویش کے باعث ہماری تمام تر توجہ سلمان خان پر ہے لیکن ہمیں پولیس پر پورا اعتماد ہے جو اس ضمن میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہریانہ پولیس نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کے قتل کی سازش کرنے والے ملزم’’ سمپت نہرا ‘‘ کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے ہے جبکہ ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت ریکی کرکے اداکار کے گھر کی کچھ تصاویر اور اْن کے گھرآنے اور جانے والے تمام راستوں کی فوٹیج بھی اپنے موبائل سے بنائی تھیں تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید : تفریح