مصر، عیدالفطر کے خوشیوں بھرے موقع پر ہزاروں قیدیوں کی سزائیں معاف

مصر، عیدالفطر کے خوشیوں بھرے موقع پر ہزاروں قیدیوں کی سزائیں معاف
مصر، عیدالفطر کے خوشیوں بھرے موقع پر ہزاروں قیدیوں کی سزائیں معاف

  

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر حکومت نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ہزاروں قیدیوں کو معافی دیتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری حکومت نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ہزار 747 مجرموں کی سزائیں ختم کرکے انہیں رہا کردیا، مصر کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر عبدالفتح السیسی کی ہدایت پر ان قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے تاکہ وہ عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں۔واضح رہے کہ عبدالفتح السیسی کے 2014 سے اقتدار میںآنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں خصوصاً اخوان السلمون سے تعلق رکھنے والے حکومت مخالف مظاہرین کو گرفتار کرکے مختلف مقدمات میں سزائیں دی گئیں جبکہ حالیہ ہفتوں میں صدر السیسی کے 6 سخت ناقدین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی