امریکہ میں بھارتی اداکاراوں کو لے جا کر قحبہ خانہ چلانے والا بھارتی پروڈیوسر اور اس کی اہلیہ پکڑی گئی ، انتہائی حیران کن انکشاف

امریکہ میں بھارتی اداکاراوں کو لے جا کر قحبہ خانہ چلانے والا بھارتی پروڈیوسر ...
امریکہ میں بھارتی اداکاراوں کو لے جا کر قحبہ خانہ چلانے والا بھارتی پروڈیوسر اور اس کی اہلیہ پکڑی گئی ، انتہائی حیران کن انکشاف

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں قحبہ خانہ چلانے والا بھارتی ٹیلگو فلم انڈسٹر ی کا پروڈیوسر اور اس کی اہلیہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیاہے جن کی شناخت کشن موگھامنڈی اور چندرا کے نام سے ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ ریکٹ اس وقت بے نقاب ہوا جب امریکی حکام نے چھاپہ مارکارروائی کی اور ان دونوں کو حراست میں لیا ، دونوں پر الزام ہے کہ یہ ٹیلگو اداکاراﺅں کو بہلا پھسلا کر امریکہ لاتے اور یہاں پر ان کوپیسوں کے عوض لوگوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتے تھے ، یہ دونوں اس شرمناک کام کیلئے 3 ہزار ڈالر فیس لیتے تھے ۔

امریکی اخبار شکاگو ٹریبون نے یہ خبر اس وقت شائع کی جب ان کے سامنے ایک درخواست آئی جو کہ امریکی عدالت میں جمع کروائی گئی تھی جو کہ 42 صفحات پر مشتمل تھی ، اخبار کا کہناہے کہ اداکاراﺅں کو عارضی ویزہ پر امریکہ لایا جاتا تھا اور ڈنگی اپارٹمنٹس میں انہیں ٹھہرایا جاتا تھا ۔

اخبار کا کہناتھا کہ کشن اور اس کی اہلیہ یہ شرمناک کاروبار چلانے کے علاوہ اداکاراﺅں اور ان کے خاندان کو دھمکاتے بھی تھے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی