ہمیں وسائل سے محروم طبقات کو بھی یاد رکھنا ہے:سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

ہمیں وسائل سے محروم طبقات کو بھی یاد رکھنا ہے:سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی قوم ...
ہمیں وسائل سے محروم طبقات کو بھی یاد رکھنا ہے:سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما  سینیٹر مولابخش چانڈیو نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے اس بابرکت موقع پر ہمیں وسائل سے محروم طبقات کو بھی یاد رکھنا ہے،کم وسائل والے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کر کے ہی ہم حقیقی عید منا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشتگردی کے خلاف لڑ کر جانیں قربان کرنے والے اپنے ہیروز کو بھی نہیں بھلانا، اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنا ہم سب کا فرض ہے، ہمیں وطن عزیز میں رہنے والے اپنی غیرمسلم بہن بھائیوں کو عید کے خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  آئیں ہم سب اس بابرکت موقع پر ہاتھ اٹھا کر ملک و قوم کی خوشحالی کی دعا کریں، بلا رنگ و نسل مذہب کی تفریق کے سب میں خوشیان بانٹ کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دیں، آئیں سب اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ  کر کے قوم کو تقسیم کرنے والوں کے ارادے خاک میں ملا دیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی