آج قومی کھلاڑی محمد حفیظ لاہور کی ایسی عمارت میں چلے گئے کہ وہاں لوگوں کا حال دیکھ کر بے حال ہو گئے ، ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پڑھ کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

آج قومی کھلاڑی محمد حفیظ لاہور کی ایسی عمارت میں چلے گئے کہ وہاں لوگوں کا حال ...
آج قومی کھلاڑی محمد حفیظ لاہور کی ایسی عمارت میں چلے گئے کہ وہاں لوگوں کا حال دیکھ کر بے حال ہو گئے ، ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پڑھ کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ نے آج لاہور کے جناح ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ان کی انتظامی اور مریضوں کیلئے دی گئی سہولیات دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی اور انہو ںنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر پاکستانی بھی کہیں گے ’جواب دو۔ ‘

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”آج لاہور کے جناح ہسپتال کا دورہ کیااور مختلف وارڈز میں مریضوں کیلئے خستہ حال سہولیات دیکھیں ،بیڈ ٹوٹے ہوئے تھے ، بہت سے مریضوں کو وارڈز کے باہر لیٹے ہوئے دیکھا ، لوگ ہسپتال میں سیگریٹ پی رہے تھے اور کوئی بھی سینئر ڈاکٹر ہسپتال میں موجود نہ تھا ۔

ان کا کہناتھا کہ مجھے ہسپتال میں یہ سہولیات دیکھ کر شدید دھچکا لگا ، بہت سارے سیاستدان اور عہدیدار علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور اپنے خاندانوں کو بھی لے جاتے ہیں لیکن پاکستانی عوام کے لوگوں کیلئے کیا ہے ؟، محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں یہ سوال شہبازشریف ، مریم نوازشریف ، عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب ثنار سے کیا ۔

مزید : کھیل