(ن) لیگ ، پیپلز پارٹی کی شمالی وزیر ستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت ، پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین

(ن) لیگ ، پیپلز پارٹی کی شمالی وزیر ستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت ، پاک فوج کے ...
(ن) لیگ ، پیپلز پارٹی کی شمالی وزیر ستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت ، پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین

  

لاہور ،کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سربراہوں کی جانب سے شمالی وزیر ستان میں پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے قبضہ کرنے کی کوشش کی مذمت اور پاک فوج کی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ شہید ہونیوالے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے اور وہ جام شہادت نوش کر نیوالے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداءکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیاجائے گا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی