آرمی چیف کو افغان صدر کا ٹیلی فون ،ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے آگاہ کیا

آرمی چیف کو افغان صدر کا ٹیلی فون ،ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے آگاہ کیا
آرمی چیف کو افغان صدر کا ٹیلی فون ،ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے آگاہ کیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان صدرکا ٹیلی فون ،اشرف غنی نے جنر ل قمر جاوید باجوہ کو افغانستان میں ڈورن حملے سے ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے آگاہ کیا ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی ٹیلی فون کرکے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاک بارے آگاہ کیا ۔ افغان صدر نے آرمی چیف کوبتایا کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کنڑ میں ڈورن حملے میں ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملا فضل اللہ 2009سے افغانستان میں چھپاہوا تھااور اس کی ہلاکت کے مثبت نتائج بر آمد ہونگے ۔ ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے پاکستان کے کئی متاثرہ خاندانوں کوانصاف مل گیاہے ۔وہ اے پی ایس کے معصو م بچوں کے قتل میں بھی ملوث تھا ۔

مزید : قومی