فیفا ورلڈ کپ ، ایران نے مراکش کو 0-1سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا

فیفا ورلڈ کپ ، ایران نے مراکش کو 0-1سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا
فیفا ورلڈ کپ ، ایران نے مراکش کو 0-1سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے تیسرے میچ میں ایران نے مراکش کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر تھا کہ کھیل کے بالکل آخری وقت میں مراکش ہی کے کھلاڑی کی ہیڈ سے گیند گول میں چلی گئی اور کھیل ختم ہونے تک ایران کی برتری برقرار رہی۔

آج فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے کھیلے جانے والے پہلے میچ میں یوروگوئے نے مصر کو ایک گول سے شکست دی تھی۔

مصر اور یوروگوائے کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کھیل کے 84 ویں منٹ میں یوروگوئے نے گول کر کے برتری حاصل کی جو آخری وقت تک برقرار رہی۔

مزید : کھیل