عیدالفطرپرسندھ بھر میں امن وامان یقینی بنانے کے لئے رینجرزکے انتظامات مکمل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالفطرپرصوبے میں امن وامان یقینی بنانے کے لئے رینجرز نے انتظامات مکمل کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر شہر بھر میں مساجد،امام بارگاہوں اورجماعت خانوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چاندرات پرسنیپ چیکنگ،موبائل پیٹرولنگ اورموٹرسائیکل گشت بڑھادیاگیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار کے واقع سے نمٹا جا سکے۔