لاہور میں نماز عید کے بڑے اجتماعات کہاں اور کتنے بجے ہوں گے ؟امامت و خطابت کے فرائض کون سرانجام دے گا ؟ ساری تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور میں نماز عید کے بڑے اجتماعات کہاں اور کتنے بجے ہوں گے ؟امامت و خطابت کے ...
لاہور میں نماز عید کے بڑے اجتماعات کہاں اور کتنے بجے ہوں گے ؟امامت و خطابت کے فرائض کون سرانجام دے گا ؟ ساری تفصیلات سامنے آ گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوال المکرم کا چاند نظر آنے اور مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد نماز مغرب کے فوری بعد ملک بھر میں لاکھوں معتکفین نے اجتماعی دعاؤں کے بعد اپنے گھروں کا رخ کیا جبکہ عید کی شاپنگ کے لئے اس وقت مارکیٹوں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے دوسری طرف نماز عید کے لئے بھی کھلے میدانوں اور مساجد میں انتظامات کئے جا رہے ہیں ،اس موقع پر حکومت نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں ،لاہور میں بھی نماز عید کے بڑے بڑے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ مساجد کی طرف سے نماز عید کے اوقات کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ،لاہور میں مختلف مقامات پر ہونے والے نماز عید کے بڑے اجتماعات کے اوقات مندرجہ زیل ہیں ۔

مینارپاکستان گراؤنڈ میں عیدالفطر کی نماز ساڑھے 6بجے ہوگی ،علامہ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر مینار پاکستان گراؤنڈ میں عید کی نماز پڑھائیں گے ،قذافی سٹیڈیم کے باہر حسب روایت جماعت الدعوۃ پاکستان کے سربراہ صبح 6 بجکر 15منٹ پر نماز عید کی امامت کروائیں گے ۔بادشاہی مسجد میں عید کی نماز ساڑھے 8 بجے ادا کی جائے گی ،داتادربارمسجد میں عیدکی نمازساڑھے 7 بجے ادا کی جائے گی ،منصورہ میں عید الفطر کی نماز 7 بجکر 15 منٹ پرادا کی جائے گی ،امامت و خطابت کے فرائض امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ادا کریں گے ۔فردوس مارکیٹ چوک گلبرگ میں نماز عید صبح سات بجے ادا کی جائے گی ،امامت و خطابت کے فرائض اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر ادا کریں گے ۔مولاناعاصم مخدوم جامع مسجد کبریٰ سمن آباد میں ساڑھے6بجےعیدکی نماز پڑھائیں گے ۔جامع اشرفیہ فیروزپورروڈ میں عیدنماز کابڑااجتماع منعقدہو گا ،مولاناحافظ فضل الرحیم اشرفی 7بجے عیدکی نماز پڑھائیں گے ۔جامع مسجد شیخہ سالم لنک ماڈل ٹاؤن میں عیدکی نمازساڑھے 5 بجے ہوگی ،مولاناعبدالغفورسروہی عید کی نمازپڑھائیں گے ۔جامع مسجداحسان امیرمعاویہؓ روڈمیں عید کی نماز5 بجکر 45 منٹ پرادا کی جائیگی ،مولانامفتی انیس عید کی نماز پڑھائیں گے ۔جامع مسجدتوحیدبی بلاک فیز3 لنک روڈ ماڈل ٹاؤن میں عیدکی نماز 6 بجےادا کی جائیگی ۔جامع مسجد نیازبلال گنج میں مولاناقاری رفیق عیدکی نمازساڑھے 6بجے پڑھائیں گے ۔جامع مسجد کھاڑک سٹاپ ملتان روڈمیں عید کی نماز 6 بجکر45 منٹ پرہوگی ،مولانامجیب الرحمان انقلابی  عیدکی نماز پڑھائیں گے ۔جامع مسجداللہ اکبر سوئی گیس روڈچمن کالونی شاہدرہ میں عیدنماز6 بجکر 45 منٹ پرہوگی ،مولانا حافظ عبدالودودشاہد عیدکی نماز پڑھائیں گے ۔جامع مسجد مدینہ پرانی انارکلی میں عید کی نماز7 بجےمولانا حافظ زبیرحسن پڑھائیں گے ۔جامع مسجدمحمدیہ قاسمیہ والٹن روڈمیں عیدکی نماز 7 بجےمولانا حافظ اشرف پڑھائیں گے ۔جامع مسجد خضراءسمن آبادمیں عیدکی نماز7 بجےمولاناعبدالرؤف فاروقی پڑھائیں گے ۔مدینہ مسجد قینچی امرسدھو میں عیدکی نماز7بجےمولانا عبدالشکورحقانی پڑھائیں گے ۔جامع مسجدمدینہ لاری اڈہ میں عیدکی نماز7بجےمولانا عبدالغفارعباسی پڑھائیں گے ۔دارالعلوم مدینہ سبزہ زارمیں عیدکی نماز7 بجکر15 منٹ پرمولانامحب النبی پڑھائیں گے ۔جامع مسجدباب الجنت اتاترک بلاک گارڈن ٹاؤن میں عیدکی نمازساڑھے 7بجےاداکی جائےگی ۔جامع مسجدججز کالونی فیزون ٹھوکرمیں عیدکی نماز ساڑھے 7بجےمولانامحمدخان پڑھائینگے ۔جامع مسجدنجم العلوم پونچھ روڈسمن آبادمیں عیدکی نمازساڑھے7بجےمولانافہیم الحسن پڑھائینگے ۔مسجد ابراہیم اولمپیاءسٹریٹ اقبال ٹاؤن میں عیدنمازساڑھے 7بجے مولانا خضرحیات پڑھائیں گے ۔جامع مسجدسیدنا علی المرتضیٰ کوٹ عبدالمالک میں عید نمازساڑھے 7بجےمولانا عبداللہ مظہرپڑھائیں گے ۔بیرون شیرانوالہ باغ اندرون شہرمیں عیدنماز کا بڑا اجتماع منعقدہوگا ، نمازعیدساڑھے 8 بجے مولانا میاں محمد اجمل قادری پڑھائیں گے ۔دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجدلبرٹی مارکیٹ گلبرگ 3 میں عیدنما ز9 بجے ادا کی جائے گی ،حافظ شیعب الرحمان قاسمی امامت کرائیں گے ۔جامع مسجدرحمت دوعالم پیپلز کالونی میں علامہ محمدشفیع شاکرعیدنما ز 7بجےپڑھائیں گے ۔جامع مسجدختم نبوت 93 جی تھری بلاک جوہرٹاؤن میں مولانا محمدحنیف 7 بجےنماز پڑھائیں گے۔صبح 5بجکر 15 منٹ پر مولانا ابو حفص علی  مرکز الہادی غازی ڈیفنس روڈ بالمقابل میٹرو سٹور اور حافظ عبدالماجد سلفی، آئیڈیل پارک کھوکھر چوک کالج روڈ ٹاون شپ  میں نماز عید کے اجتماعات میں امامت و خطابت کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پروفیسر سیف اللہ خالد، شالا مار باغ (نگار خانہ) جی ٹی روڈ باغبانپورہ ،پروفیسر محمد سلیم ، ڈان کرکٹ گراؤنڈ ، صدر بازار کینٹ،قاری عثمان شفیق،چلڈرن پارک، چوبرجی پارک میں نماز عید کے اجتماعات میں امامت و خطابت کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

صبح 6 بجے مولانا نصر جاوید ، کارپاکنگ نزد فائیو سٹار شادی ہال، گلشن راوی،حافظ محمد شعیب عمار،جامع مسجد عامر بن تاج ، چاندی چوک ڈھولنوال،قاری عبد الماجد ،جامع مسجد گھرکی ہسپتال ،مولانا ثناء اللہ صدیقی، والٹن روڈ نزد ریلوے کواٹر ز،قاری کاشف ربانی،کجھور والا روڈ لیڈ اسکول، بیگم کوٹ چوک،قاری محمد عثمان ،مدنیہ چوک بھگت پورہ شاد باغ ،قاری عبد الوحید ربانی، مرکز المدینہ اے ٹو  بلاک چائنہ سکیم  میں نماز عید کے بڑے اجتماعات میں امامت و خطابت کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

صبح 6 بجکر 30 منٹ پر بو الہاشم ربانی،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول موہنی روڈ ،پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید،کمرشل ایریا DII نزد واپڈا ٹاؤن گول چکر،مولانا ادریس فاروقی،گرین بیلٹ لب نہر ، عامر ٹاؤن سٹاپ تاج باغ،مولانا عبد الرحمن شاد ،جامع مسجد القادسیہ ، چوبرجی چوک،حافظ مسعود الرحمن جانباز، لک لک شادی ہال ، پکی ٹھٹھی چوک سمن آباد، پروفیسر جاوید اقبال ، 60فٹ روڈ ، امیرالدین پارک، تاجپورہ ،حافظ معظم ادریس ، گرین بیلٹ لب نہر مین گیٹ ہجویری ہاوسنگ سکیم، قاری نوید احمد،جامع مسجد البر، ڈیال ہاؤس ،حافظ عرفان شفیق،شیرانوالہ باغ ، اندرون شہر،علی عمران شاہین ، جامع مسجد بلال پی سی ایس آئی آر ، گرین ٹاؤن،قاری عبد الغفار سلفی، جامع مسجد طیبہ، گلستان کالونی قینچی،حافظ عبد اللہ ، جامع مسجد ابوبکرؓ ستار ٹاؤن کریم نگر،قاری مقصود رحیمی، R بلاک ، ماڈل ٹاؤن کسی والہ چلڈرن پارک ،گراؤنڈتلہ فلیٹ ،

قاری عمران ظہور، جہانگیر پارک، سمن آباد،قاری محمد شعیب، جان سنٹر اچھرہ بازار،مولانا امین ثاقب ، جامع مسجد اُم القریٰ ، G بلاک سبزہ زار ،قاری احمد طور ، جامع مسجد محمدی، گلبہار کالونی والٹن ،مولانا اکرم محمدی ، منہاج السلام، اعظم گارڈن ،مولانا تجمل حسین ، جامع مسجد اسامہ بن زید نشتر کالونی،عبد المجید باجوہ، مجتبیٰ مسجد غازی آباد مین بازار اور خالد سیف الاسلام ، بینک سٹاپ، مین جی ٹی رود مریدکے میں نماز عید کے اجتماعات میں امامت و خطابت کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

صبح 6 بجکر 45 منٹ پر افظ راحیل احمد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مزنگ اڈا،مفتی نعمان ساجد،جامع مسجد توحید ، جلو پارک ،حافظ علی اکبر ، المنتہیٰ اسلامی سنٹر ، بحریہ ٹاؤن ،مولانا ابو ذر، قباء مسجد مین بازار راوی ریان،مولانا رفیق غفاری ، ہاشمی گارڈن مریدکے اورقاری محمد اقبال ، اوڈاں والا محلہ ، گجر کالونی میں نماز عید پڑھائیں گے ۔

صبح 7 بجے مولانا یوسف ربانی، مرکز خالد بن ولید نواز موڑ گرین ٹاؤن،قاری حیات ربانی، گراؤنڈ جامع مسجد ابو بکر ویسٹ وڈ کالونی ٹھوکر نیاز بیگ ،قاری عبد الطیف ، جامع مسجد بلال منہالہ جلو،قاری عبد الرحیم عزیزی، مرکز البدر مانوالہ ، بیدیاں روڈ ،پروفیسر بشار ت علی، قرآن مرکز ،برکی ، مولانا عبد الحمید صارم، جامع مسجد ہڈیارہ اور حافظ عبد الماجد،مرکز ابو بکر جلو پارک میں نماز عید پڑھائیں گے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور