شہر قائدمیں گاڑی پارک کرنےکا تنازع ، 2گروپوں میں جھگڑا ، ہوائی فائرنگ 

شہر قائدمیں گاڑی پارک کرنےکا تنازع ، 2گروپوں میں جھگڑا ، ہوائی فائرنگ 
شہر قائدمیں گاڑی پارک کرنےکا تنازع ، 2گروپوں میں جھگڑا ، ہوائی فائرنگ 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں گاڑی پارک کرنے کے تنازع پر 2گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جو ہوائی فائرنگ تک جا پہنچا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی پارک کرنے کے معاملے پر 2گروپوں میں تکرار ہوگئی ،بات یہاں تک آن پہنچی کہ دونوں جانب سے ہوائی فائرنگ کردی گئی۔ یہی نہیں جھگڑے کے دوران مسلح شخص نے رہائشی اپارٹمنٹ میں ہوائی فائرنگ کی جبکہ یونین کے دفترپربھی حملہ کیا گیا ۔ فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ واقعے کے بعددونوں گروپوں کے افراد موقع سے فرار ہوگئے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی