پاکستان میں الیکشن سے قبل پکڑ دھکڑ بند کی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

پاکستان میں الیکشن سے قبل پکڑ دھکڑ بند کی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد (صباح نیوز)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل انسانی حقوق کے علمبرداروں، فعال کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد کی پکڑ دھکڑ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے فوری طور پر ایسے اقدام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں ہونے والی بے جا گرفتاریوں، گمشدگیوں اور پر امن مظاہروں کے دوران ہونے والی زیادتیوں پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان حکام ان افراد کے خلاف شدید کارروائیاں کر رہے ہیں جو حکومت کی مخالفت کرتے ہیں، چاہے یہ لوگ سڑکوں اور گلیوں میں احتجاج کر رہے ہوں یا ٹیلی ویژن پر حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوں، یا پھر اخباروں اور سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہوں۔ پاکستان میں اس وقت صحافتی اداروں اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر