ملی مسلم لیگ کا ’’اللہ اکبر تحریک ‘‘ کے تحت الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ملی مسلم لیگ کا ’’اللہ اکبر تحریک ‘‘ کے تحت الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل)کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ایم ایم ایل نے اللہ اکبر تحریک (اے اے ٹی)کے پلیٹ فارم سے الیکشن 2018 لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے تصدیق کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کی جماعت کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلے کے بعد انتخابات میں شرکت کے لیے ان کے امیدوار اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم کا استعمال کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر