سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کی کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
کوئٹہ (آئی این پی ) سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری نے کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔اپنے ایک بیان انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ مقدس میں بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں۔انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز پارٹی کیلئے کسی اثاثے سے کم نہیں، خدا بیگم کلثوم نواز کوصحت کاملہ عطا کرے۔