اے ٹی ایم کے باہر لمبی لائنیں،لنک ڈاؤن سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا

اے ٹی ایم کے باہر لمبی لائنیں،لنک ڈاؤن سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا

لاہور( اسد اقبال)عیدالفطرکی آمد کے موقع پر آخری دن کے پیش نظر اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ بنکوں کی جانب سے بلندو بالا دعوے ہوا میں اڑتے رہ گئے اور لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صو بائی دارالحکومت اکثر اے ٹی ایم نے کام کرنا چھوڑ دیاہے۔اقتصادی امور پر گہری نظر رکھنے والے تیمور ملک نے مذہبی اور خوشی کاتہوارہونے کے باجود اے ٹی ایم مشینوں کے آپریٹگ سسٹم لنک ڈاؤ ہو نے کو بنکوں کی ناقص عملی قرار دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک سمیت پرائیویٹ بنکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے عیدالفطر سے قبل ہی بروقت رقوم کا حصول ممکن نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔شہریوں کی جانب سے بینکوں کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اور اسٹیٹ بنک گورنرسے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بینکوں کو ایسے مواقعوں پر عوام کو بہتر سروس دینے کیلئے خصوص ہدایات دی جائیں تا کہ عوام مشکلات سے بچ سکیں۔

اے ٹی ایم

مزید : صفحہ آخر