اہل وطن عیدکی خوشیوں میں متاثرین کو بھی شریک کیا جائے،اقبال ظفرجھگڑا

اہل وطن عیدکی خوشیوں میں متاثرین کو بھی شریک کیا جائے،اقبال ظفرجھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے تمام اہل وطن خاص طورپر خیبرپختونخوا کے عوام کوتاکید کی ہے کہ وہ اپنی آئندہ نسلوں کیلئے بہترمستقبل یقینی بنانے کی غرض سے انتھک محنت کریں اور ایساممکن بنانے کیلئے انہیں اپنی جانب سے ہرممکن مدد وتعاون کا یقین دلایاہے۔عیدالفطر ماہ رمضان المبارک کے اختتام کا اظہار ہے اوراس کی بدولت اہل ایمان کو اس مبارک مہینے کے دوران مکمل اہتمام سے روزے رکھنے،اس حوالے سے دینی فرائض کی انجام دہی اورہم عنصر اہل ایمان کے ساتھ مہربانی وشفقت کا سلوک روا رکھنے کے صلے کے طورپر باری تعالی کی نعمتوں پر خوشی منانے کا موقع ملتاہے۔اس اہم موقع پر ایک دوسرے کے خوشیوں میں شرکت کے حوالے سے خاص طورپر ضرورتمندوں وناداروں کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے کے حوالے سے اعلی رفع اقدار و روایات پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔اس مبارک موقع پر میں وطن عزیز خاص طورپر خیبرپختونخوا کے عوام کو یہ یاد دلانا چاہتاہوں کہ روزے رکھنے کا بنیادی فلسفہ سماجی ومعاشرتی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے ثابت قدمی، بھرپور توجہ اور عزم وحوصلے پر اصرار کیاگیاہے چونکہ ہم بحیثیت قوم بدستور انتہاپسندی ودہشت گردی کی تباہ کاریوں کے تناظر میں تعمیرنو اوربحالی کے عمل سے گزر رہتے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ باہمی محبت واخوت اوراتحاد کومستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ امن و سلامتی اوربہتر مستقبل یقینی بنانا وقت کی اولین ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -