عوام سیکولر ایجنڈے کو ووٹ کی طاقت سے دفن کر دیں ،اکرم درانی

عوام سیکولر ایجنڈے کو ووٹ کی طاقت سے دفن کر دیں ،اکرم درانی

بنوں(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اور جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے غیرت مند عوام مغربی آلہ کاروں کی نام نہاد سیکولر تبدیلی کو 25جولائی کو دفن کردینگے ۔تحریک انصاف نے پانچ سالہ دور میں جو زیادتیاں کی ہیں اُن کا پائی پائی کا حساب لیں گے ایم ایم اے کی بحالی سے مغربیات کا پرچار کرنے والوں کی نیندیں حرام ہو گئیں ہیں ۔ کارکن دن رات تیاری کرکے گولڈسمیتھ کی شکل میں ملک پر مسلط عمران خان کو واپس برطانیہ بھیج دینگے بنوں کے غیور عوام احسان کا بدلہ احسان سے دینا جانتے ہیں قوم کی ترقی اور حقوق کیلئے ہر فورم پر اپنا بھرپور حق ادا کیا ہے اور خون کے اخری قطرہ تک بنوں کے ہر ایک بچے کے حق کیلئے لڑتا رونگا عید الفطر جذبہ اخوات روداری محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے جو اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی رہائش گاہ میوہ خیل سورانی میں عید کے مبارکباد دینے کیلئے آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اکرم درانی

مزید : صفحہ آخر