وزارت مذہبی امور میں تقرر و تبادلے

وزارت مذہبی امور میں تقرر و تبادلے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)نگران حکومت آتے ہی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی مرضی کے لگائے گئے تین اہم افسروں کے تبادلے ،مزید تبادلوں کا امکان،پرائیویٹ حج سکیم سیکشن کے انچارج نہ ہونے کے باوجود سیکشن افسر ایچ جی او کے اختیارات استعمال کرنے والے سیکشن آفیسر ایڈمن حکمت اللہ کو منیارٹی ونگ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے حج پالیسی کے سیکشن آفیسر عظمت خان کو سیکشن افسر ایڈمن لگایا گیا ہے جبکہ سجاد حیدر کو فوری طور پر سیکشن افسر حج پالیسی تعینات کر دیا گیا ہے ،حج کوٹہ کی تقسیم میں اہم کردار کرنے والے سیکشن افسر حکمت اللہ کو چارٹرڈ فرم RSMکا سارا ریکارڈ فوری طور پر سیکشن افسر ایچ جی او محمد ریاض خان کے سپرد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن میاں سلیم کی طرف سے 14جون کو جاری کیے گئے آفس آرڈر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔

مزید : صفحہ آخر