تحریک انصاف کرپشن کے پیسوں سے چل رہی ہے: خورشید شاہ

تحریک انصاف کرپشن کے پیسوں سے چل رہی ہے: خورشید شاہ

سکھر(آن لائن) قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈرسیدخورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس کرپٹ لوگ ہیں اور ان کی پارٹی کرپشن کے پیسوں سے چل رہی ہے جوشخص عمرے پر بھی چارٹرطیارے میں امیروں کے ساتھ گیا وہ اس ملک میں کیا تبدیلی لائے گا فیصلہ قوم کو کرنا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہے یا عمران خان کے ساتھ جس نے اپنی پارٹی کی اسی فیصد ٹکٹیں بھی جاگیرداروں ، وڈیروں امیروں اور لوٹوں کو دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز روہڑی کے قریب علاقے کندھرا میں ہندو برادری کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کرے کہ یہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں کیونکہ یہ انتخابات ملک کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں اگر یہ الیکشن صاف اور شفاف نہ ہوئے اور ایسے ویسے لوگ آگئے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہوگا ۔

مزید : صفحہ آخر