عمران خان وزارت عظمی کیلئے بہترین شخصیت ہیں،پرویز مشرف

عمران خان وزارت عظمی کیلئے بہترین شخصیت ہیں،پرویز مشرف

دبئی(صباح نیوز)سابق صدر جنر ل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مریم نوازسیاست کے لئے میچورنہیں جبکہ عمران خان وزارت عظمی کے لئے بہترین شخصیت ہیں۔ خلیجی میڈیا سے انٹر ویو میں پرویز مشرف کا کہناتھا کہ نوازشریف نے اسمبلی اورسپریم کورٹ میں جھوٹ بولا لیکن اب وہ دوبارہ وزیر اعظم بنناچاہتے ہیں۔ صدر،آرمی چیف رہا،کیااب اسمبلی میں جاکربیٹھوں گا؟ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن سے ٹکٹ نہ ملنے والے رابطے میں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سنتے کم اوربولتے زیادہ ہیں۔

مزید : صفحہ آخر