رحمان ملک نے تمام پاکستانیوں سے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کردی 

رحمان ملک نے تمام پاکستانیوں سے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل ...
رحمان ملک نے تمام پاکستانیوں سے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کردی 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے تمام پاکستانیوں سے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں رحمان ملک کا کہناتھا کہ اللہ تعالی سابق وزیراعظم نوا زشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو مکمل صحت عطا فرمائے، میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ سب کلثوم نواز کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ آیا تھا اور دل نے کام کر نا چھوڑ دیا تھا۔ جس کے بعد انہیں آئی سی یوشفٹ کر کے مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیاتھا اور آخری اطلاعات تک وہ ہوش میں نہیں آئیں۔

مزید : قومی