تحریک انصاف اوکاڑہ کے کارکنان کا ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف بنی گالہ کے باہر احتجاج

تحریک انصاف اوکاڑہ کے کارکنان کا ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف بنی گالہ ...

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 189اوکاڑہ سے آئے ہوئے کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف بنی گالہ کے باہر احتجاج کیا،کارکنان نے نعرے بازی کی کہ ان پڑھ سرمایہ داروں کو نہیں پارٹی وفاداروں کو ووٹ دیں۔جمعہ کو ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف عمران خان کی بنی گالا میں واقع رہائش گاہ کے باہر اوکاڑہ سے آئے پارٹی کارکنوں نے احتجاج کیا، پارٹی ٹکٹ کے امیدوار ارشد سوہنا کو ٹکٹ نہ دیئے جانے پر انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کیا، ارشد سوہنا نے کہا کہ میں نے کئی سال سے پارٹی کیلئے کام کیا ہے لیکن چند روز قبل پارٹی میں آئے رکن کو ان پر ترجیح دی گئی اور ٹکٹ دیا گیا جس کے خلاف وہ احتجاج کر رہے ہیں، کارکنوں نے اس موقع پر نعرے بازی کی کہ ان پڑھ سرمایہ داروں کو نہیں بلکہ پارٹی وفاداروں کو ٹکٹ دیں۔

مزید : صفحہ آخر