ڈاکٹرفاروق ستار کو بہادرآباد واپسی کا مینڈیٹ مل گیا

ڈاکٹرفاروق ستار کو بہادرآباد واپسی کا مینڈیٹ مل گیا

کراچی (این این آئی)کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی گروپ کاڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان رابطہ کمیٹی کی اکثریت نے فاروق ستار کو بہادرآباد واپسی کا مینڈیٹ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ارکان اجلاس میں اس نکتے پر بھی متفق ہوئے کہ الیکشن میں بہادرآباد کے امیدواروں کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے۔اجلاس میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ انتخابات میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا اہم معاملہ ہے۔

فاروق ستار

مزید : صفحہ آخر