ملک میں کفر کا نظام چل رہا ہے، آئین کی بالا دستی کیلئے متحدہ ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی: سراج الحق

ملک میں کفر کا نظام چل رہا ہے، آئین کی بالا دستی کیلئے متحدہ ہو کر جدوجہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ آئین کو بچانے کے لیے اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ضروری ہے ،ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے قوم کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی ، لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر اسلام کے نام پرحاصل کیے گئے ملک میں کفر کا نظام چل رہاہے ، عدالتوں میں قرآن کا نظام ہے نہ معیشت اور سیاست اسلامی ہے ، تعلیم میں ابھی تک لارڈ میکالے کا نظام چل رہاہے ، سود کی وجہ سے پورا معاشی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے اس نظام کو مسلط رکھنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں جبکہ ابلیسی قوتیں پوری طرح ان کی سرپرستی کر رہی ہیں ،رمضان المبارک ہمیں اس باطل نظام کیخلاف ڈٹ جانے اور اللہ کے نظام کے غلبہ کی دعوت دیتاہے ۔ جامع مسجد منصورہ میں جمعۃ الوداع کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل آئین میں موجود اسلامی دفعات کی حفاظت کرے گی اور ملک میں آئین کی سربلندی اور حقیقی معنوں میں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ سیکولر اور لبرل لابی آئین سے اسلامی دفعات کو نکال کر اسے خالص سیکولر آئین بنانے کی سازش کررہی ہے، اس موقع پر قوم کو بیدار رہتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بناناہوگا ۔

مزید :

صفحہ آخر -