سندھ میں عید پر 29ہزار 826 افسر و جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے
کراچی (این این آئی)سندھ پولیس نے عید الفطر کے موقع پرسکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ کراچی میں 13ہزار سے زائد افسر و جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 29 ہزار 826افسر و جوان سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 13ہزار 186افسر و جوان سیکورٹی فرائض انجام دیں گے کراچی کے ایسٹ زون میں نماز عید کے 1367 اجتماعات پر5336 سے زائد پولیس افسر اور جوان سکیورٹی فرائض انجام دینگے، ویسٹ زون میں نماز عید کے 1652 اجتماعات پر5262 سے زائد پولیس افسر اور جوان سکیورٹی فرائض انجام دینگے، ساوتھ زون میں نماز عید کے 857 اجتماعات پر2588سیزائد پولیس افسر اور جواان فرائض انجام دینگے۔سندھ کی دیگر پولیس رینج میں مجموعی طور پر16 ہزار 640 افسراورجوان تعینات ہوں گے۔