شہزادہ ہیری دنیا کے سب سے بہترین شوہر ہیں، میگھن مارکل

شہزادہ ہیری دنیا کے سب سے بہترین شوہر ہیں، میگھن مارکل

لندن (آن لائن)برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ ہیری دنیا کے سب سے بہترین شوہر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈچز آف سوسسیکس کا خطاب پانے والی میگھن مارکل نے گزشتہ روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے ساتھ چیسٹر میں اپنی پہلی سرکاری تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اگرچہ شہزادہ ہیری ان کے ہمراہ نہیں تھے، لیکن میگھن انہیں یاد کر رہی تھیں۔یہی وجہ ہے کہ جب وہاں موجود خواتین نے میگھن سے پرنس ہیری اور ان کے تعلق کے بارے میں سوالات کیے تو ڈچز آپ سوسیکس نے کہا کہ 'ہیری دنیا کے سب سے بہترین شوہر ہیں'۔جب ایک خاتون نے ان کی شادی شدہ زندگی سے متعلق سوال کیا تو 36 سالہ میگھن مارکل نے جواب دیا، 'شاندار، میری زندگی بہت مزے میں گزر رہی ہے ۔

میگھن مارکل

مزید : صفحہ آخر