بجلی کی طلب کم ہو جانے کے باعث لوڈ شیڈنگ میں کمی

بجلی کی طلب کم ہو جانے کے باعث لوڈ شیڈنگ میں کمی

لاہور)کامرس رپورٹر(ملک میں بجلی کی طلب میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گئی ۔ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں گرد و غبار کے طوفان سمیت ملک میں نم آلودہوائیں داخل ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی جس سے گھریلو صارفین کی جانب سے بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ۔ عید کی پہلی چھٹی ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیاں بند رہیں نجی و سرکاری دفاتر بھی بند رہے جس کے باعث بجلی کی طلب کم رہی ۔ لیسکو سمیت تمام ڈسکوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کی چھٹیوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اس ہدایت پر لیسکو سمیت تمام ڈسکوز نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر