سوشل میڈیا پر مذہبی شخصیات سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جھوٹی ہیں، ایف آئی سے رابطہ کر لیا،فواد چودھری

سوشل میڈیا پر مذہبی شخصیات سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جھوٹی ہیں، ایف آئی سے ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی طبقات اور شخصیات کے بارے میں مجھ سے منسوب کرکے پھیلائی جانیوالی خبریں بے بنیاد ہیں،جھوٹ پھیلانے والوں کی گرفتاری کیلئے ایف آئی سے رابطہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں فواد چودھری نے اپنے حوالے سے شوشل میڈیا پر چلائے جانیوالے مذ ہبی جماعتوں سے متعلق بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنا کر مذہبی طبقات اور شخصیات کیخلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے اور مجھ سے منسوب کرکے کہا جا رہا ہے کہ ہم کو ان مذہبی شخصیات اور طبقات کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ایسے لوگوں کو عقل استعمال کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا کسی سیاسی جماعت کا ترجمان ایسے بھی کہہ سکتا ہے؟

فواد چودھری

مزید : صفحہ آخر