عیدکی چھٹیوں کے باوجود پاک بھارت واہگہ بارڈر پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی

عیدکی چھٹیوں کے باوجود پاک بھارت واہگہ بارڈر پر سرگرمیاں معمول کے مطابق ...

لاہور ( این این آئی) عیدکی چھٹیوں کے باوجود پاک بھارت واہگہ بارڈر پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی،دوستی بس، ٹرین کا پہیہ چلتارہے گا جبکہ دونوں ملکوں میں پیدل آنے جانے والوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا تاہم دونوں ملکوں کے مابین تجارت کا سلسلہ بندرہے گا۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطرکے دوران وفاقی اورصوبائی محکموں میں چھٹیاں ہوں گی تاہم پاکستان اوربھارت کے مشترکہ واہگہ اٹاری بارڈر پر سرگرمیاں معمول کے مطابق رہیں گی، دونوں ملکوں میں مسافر سفر کر سکتے ہیں جبکہ ہفتہ اورپیرکے دن دوستی بسیں بھی معمول کے مطابق سفرکریں گی۔اسی طرح دونوں ملکوں کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بھی پیر کے روز مسافروں کولے کربھارت جائے گی، مذہبی یاتراکے لیے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو بھی عید کے دوسرے روزیعنی 17 جون کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے واپس بھیجا جائے گا، تاہم عیدکی چھٹیوں کے دوران پاک بھارت تجارت بندرہے گی۔

عید

مزید : صفحہ آخر