شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ،اکبر درانی

شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ،اکبر درانی

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اکبر درانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جنہیں سابق چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید نے محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اکبر درانی نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ تقرر و تبادلے میرٹ پر کئے جائیں گے تاکہ کسی کو بھی انگلی اٹھانے کا موقع نہ مل سکے ۔علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب سے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے ملاقات کی جس میں غیر ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید : صفحہ آخر