قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کے دن گنے جا چکے ،رانا دلشاد،غلا م ڈوگر
پھول نگر (نامہ نگار)چو روں،ڈاکوؤں، رسہ گیروں، قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کے دن گنے چا چکے ہیں، شکست ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے، اقتدار کے ہوس شدہ حکمرانوں نے عوام کے چیخیں نکال دیں ۔انشاء اللہ اب ان کو جیل جا نا ہو گا ان خیالات کا اظہار تحریک لیبک کے رہنماؤں رانا دلشاد علی نے این اے 140اور سردار غلام محمد ڈوگرنے پی پی 181کے کا غذات ریٹرننگ آفسرکو جمع کروانے کے بعد میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں، غریب عوام کی سینکڑوں ایکڑ زمینیں دبانے والے کیا خاک عوام کو ریلیف دیں گے۔ پھول نگر کے سیاستدانوں نے پھول نگر کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ اپنی جائیدادیں بنائی اوراربوں روپے کی محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کر کے اربوں روپے کمائے عوام کو سوائے ذلت اور رسوائی کے کچھ نہ دیا الیکشن نزدیک آتے ہی 30سالہ پرانے وعدے اور عوام کو اپنے اعتماد میں لینے کے لئے طرح طرح کے حیلے بہانے بنا رہے ہیں تاکہ عوام اس مرتبہ پھر ان کے چنگل میں آ جائے اور انہیں دوبارہ اسمبلیوں میں پہنچا ئے جبکہ پھول نگر اور پتوکی کی عوام اب ان کی کسی طرح کی باتوں نہ آئیں گے اور انشاء اللہ ہم الیکشن جیت کر اسمبلی میں جا کر پھول نگر کی عوام کے حقوق کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں گے ۔