تحریک انصاف لاہور کے 8 حلقوں میں امیدواروں کا فیصلہ نہ کر سکی

تحریک انصاف لاہور کے 8 حلقوں میں امیدواروں کا فیصلہ نہ کر سکی

لاہور( سٹی رپورٹر )تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور کے 8 حلقوں میں امیداروں کے ناموں کا اعلان نہ کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے لاہور کے ذیلی 8 حلقوں میں امیدواروں کا فیصلہ نہ کرسکی ۔پی پی 145، پی پی 153، پی پی 163، پی پی 164 ،پی پی 166، پی پی 167، پی پی 168اور پی پی 169 میں ٹکٹوں کا فیصلہ درمیان میں لٹک گیا ، تحریک انصاف نے 8 حلقوں میں امیدواروں کے درمیان سروے بھی کرایا لیکن سروے کرانے کے باوجود پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہ کرسکی۔ عمران خان کی صدارت میں ہونے والے نظر ثانی بورڈ کا اجلاس بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں کا فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گاجس کیلئے نظر ثانی بورڈ کا اجلاس بھی 19 جون (منگل ) کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔

تحریک انصاف/نظر ثانی بورڈ

مزید : صفحہ آخر