کوہلو میں قبائلی رہنماکے گھر، سکول اور ڈسپنسری کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

کوہلو میں قبائلی رہنماکے گھر، سکول اور ڈسپنسری کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قبائلی رہنماکے گھر، سکول اور ڈسپنسری کو دھماکے سے اڑا دیا گیالیویز کے مطابق واقعہ کوہلو کے علاقے میوند میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے قبائلی رہنما وڈیرہ صاحب خان کلوانی کے گھر ،علاقے کی ڈسپنسری اور پرائمری سکول کو دھماکہ سے اڑا دیا ،تینوں عمارتیں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کیا گیا ، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -