بہاولپور کے چاروں قومی حلقوں میں مضبوط امیدوار لانے پر ن لیگ کا پلڑا بھاری

بہاولپور کے چاروں قومی حلقوں میں مضبوط امیدوار لانے پر ن لیگ کا پلڑا بھاری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورکے چاروں قومی حلقوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار پھربھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے‘ سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن، سابق وزیرریاض حسین پیرزادہ‘ پارلیمانی سیکرٹری میاں نجیب الدین اویسی اورسابق سینیٹرچوہدری سعودمجید کی اپنے اپنے حلقوں(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

میں پوزیشن مضبوط ہے ۔چاروں رہنماؤں نے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے عوام کی اکثریت ان کے متحرک اورفعال کردارکے باعث ان کی گردیدہ ہے۔ سابق وزیر بلیغ الرحمن نے بہاولپورکے شہری حلقہ میں جتنے ترقیاتی کام کرائے ان کی مثال نہیں ملتی۔ ملک میں وفاقی وزیر تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے قرآن پاک کونصاب تعلیم میں شامل کرایاجوان کا بہت بڑاکارنامہ ہے‘ اس طرح سابق وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے اپنے حلقہ انتخاب میں سوئی گیس اوردورویہ سٹرکوں کاجال بچھاکر کارنامہ سرانجام دیا۔علاوہ ازیں انہوں نے سپورٹس کے انچارج وزیرکی حیثیت سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپوراقدامات کئے اورپاکستان پرعائد ہونیوالی کھیلوں کی پابندیوں کوختم کراکے عظیم کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے سپورٹس کے شعبہ میں د ھڑے بندیوں کاخاتمہ کرایا ان کی یہ خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ سینیٹرچوہدری سعودمجیدنے اپنے ممبرقومی اسمبلی کے دورمیں یزمان اوراپنے حلقہ انتخاب کوترقی یافتہ بنانے میں دن رات ایک کیا۔ یزمان کوسوئی گیس کی فراہمی ان کابڑاکارنامہ ہے‘ اسی طرح چولستان میں پانی کی فراہمی کے مسائل کاحل اورمیلسی سائفن پرپانی کی ٹنل کی تعمیرسے چولستان کیلئے پانی کے مزیدوسائل کی فراہمی ان کی مرہون منت ہے ۔میاں نجیب الدین اویسی نے اپنے حلقہ انتخاب میں سکولوں کاقیام، سٹرکوں کی تعمیر ، صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس اورپختہ کھالوں ، پلیوں کی تعمیر سے لوگوں کے دل موہ لئے ‘دوردراز کے دیہی علاقوں پرمشتمل ان کاحلقہ انتخاب شاہراہ ترقی پرگامزن ہوچکاہے اورلو گ بلاشبہ ریلیف حاصل کررہے ہیں ان چاروں حلقوں کی عوام مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کوکامیاب کرانے میں بھرپورطورپرکوشاں ہے اورتوقع ہے کہ یہ چاروں ایک بارپھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

پلڑا بھاری

مزید : ملتان صفحہ آخر