این اے 174احمد پور شرقیہ سے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل‘ تحریک انصاف کے سمیع گیلانی 69 لاکھ کے نادہندہ

این اے 174احمد پور شرقیہ سے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل‘ تحریک انصاف کے ...

چنی گو ٹھ (نا مہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 احمد پور شرقیہ کے امیدواروں کی سکرونٹی کا عمل مکمل ہوگیا۔ آزاد امیدوار پرنس (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

بہاول عباس خان عباسی، پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم سید علی حسن گیلانی، عارف عزیز شیخ، مخدوم سید سہیل حسن گیلانی اور دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی ریٹرننگ آفیسر نے چھان بین کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے ذمہ ناردرن سوئی گیس کے 69 لاکھ روپے کے بقایا جات نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے ناردرن سوئی گیس پائپ لائنز کے ذمہ دار کو طلب کیا جس نے بتایا کہ سمیع الحسن گیلانی اپنے اوچشریف میں واقع سی این جی پمپ کے نادہندہ ہیں۔ سمیع الحسن گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے اس سلسلہ میں حکم امتناعی جاری کیا ہوا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ حکم امتناعی عدالت نے سی این جی ایسوسی ایشن کو اجتماعی طور پر دیا ہوا۔ اب اس بارے میں حتمی فیصلہ 19 جون کو کیا جائے گا۔

این اے

مزید : ملتان صفحہ آخر