عیدالفطر محبت‘ رواداری اوربھائی چارہ کا درس دیتی ہے‘ شاہ محمود
ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے عید الفطر کی مبارک باد دی ہے اور قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے ہمیں عیدالفطر محبت ‘ رواداری ‘ اخوت اور بھائی چارہ کا درس دیتی ہے۔ عید کی خوشیوں سے ہم حقیقی طورپر اس وقت لطف اندوز ہوتے ہیں(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
جب ہم حقوق اللہ اور حقوق العباد پورے کریں۔ انہوں نے کہا عید الفطر محبتیں تقسیم کرنے اور ایک دوسرے کے احساسات محضوض کرنے کا نام ہے۔ عید کے موقع پر ہمیں ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے سکیورٹی فورسز کے شہداء اور پاکستان کے معصوم شہری جو دہشتگردی کاشکار ہوئے ان کے خاندانو ں کو یاد رکھنا چاہئے۔کیونکہ ان لوگوں کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان سلامت ہے ۔